مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ عموماً سنجیدہ سمجھی جانے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس ایران کے حوالے سے تماشہ بن گئی ہے۔
عراقچی کا کہنا تھا کہ اصل معاملات کے بجائے نمائشی انداز کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کبھی مذاکرات میں مرکزی کردار رکھتا تھا، تاہم اب اس کا کردار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میونخ کانفرنس اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ یورپ کی غلط پالیسیوں نے اسے عالمی سطح پر کمزور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک لحاظ سے بے سمت یورپی یونین ہمارے خطے میں اپنی جغرافیائی سیاسی اہمیت کھو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی خاص طور پر اپنی علاقائی پالیسی کو مکمل طور پر اسرائیل کے حوالے کرنے میں پیش پیش ہے۔
آپ کا تبصرہ